ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے اپنی تجاویز کا حتمی پیکج مغربی ممالک کو پیش کر دیا ہے اور اب اس حوالے سے اہم فیصلوں کے لیے مغربی ممالک کو سیاسی اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اب کافی قریب آ گئی ہے۔
ایران البتہ بضد ہے کہ مغربی ممالک کو ویانا میں جاری مذاکرات کے دوران ہی تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دینا چاہیے۔
گزشتہ روز ہی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان مذاکرات کی کامیابی اب امریکی مؤقف پر منحصر ہے۔