ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: “مجھ میں چِپ لگی ہے مجھے کوئی کنٹرول کر رہا ہے” اجیت دوول کے گھر گاڑی ٹکرانے کی کوشش، فورسز میں کھلبلی

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کی رہائش گاہ میں گاڑی لے کر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکیورٹی اسپیشل ٹیم نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تاحال کسی سازش کا انکشاف نہیں ہو پایا ہے.

اے بی پی نیوز کے مطابق دہلی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ’’ایک نامعلوم شخص نے این ایس اے (نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر) اجیت دوول کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ اس شخص کو سیکورٹی فورسز نے روک کر حراست میں لے لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ شخص ذہنی طور پر صحتمند نہیں ہے اور کرائے کی کار چلا رہا تھا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے جسم میں ایک چِپ نصب ہے اور اسے کوئی اور ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کر رہا ہے

میڈیا میں اجیت ڈوول کو ہندوستان کا جیمز بانڈ کہا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ ماضی میں اس طرح کی خبریں موصول ہوئی تھیں کہ کشمیری حریت پسند وں نے اجیت دوول کے گھر اور دفتر کی ریکی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف گرفتار حریت پسند ہدایت اللہ نے کیا تھا، جسے جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

حراست میں لیا گیا شخص ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کا رہنے والا ہے۔ اس کا نام شانتنو ریڈی بتایا گیا ہے۔دہلی پولیس کے مطابق، وہ نوئیڈا سے لال رنگ کی ایک ایس یو وی کار کرائے پر لے کر اجیت دوول کے گھر پہنچا تھا۔ وہ کار قومی سلامتی کے مشیر کی رہائش گاہ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں