ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہاں تک ممکن ہو کم پیٹرول استعمال کریں، شبلی فراز کا عوام کو مشورہ

اسلام آباد: وفاقی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے عوام  کو کم سے کم پیٹرول استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت پیٹرول کی  قیمت میں کوئی ٹیکسز نہیں ڈال رہی، پاکستان پیٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم فیول استعمال کرنا چاہیے، سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ سکتی اور حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے لہٰذا ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

شبلی فراز کاکہناتھا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہے بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی تو آئل کی امپورٹ کم ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں