ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا، شہباز شریف

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا، عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا، عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلاکر ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے ہر فیصلے سے مہنگائی بڑھتی  ہے، حکومت عوام کی سفید پوشی کی چادر چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں غریب کی کوئی جگہ نہیں، نئے پاکستان میں صرف مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دو روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو ظالمانہ حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، حکومت نے ظلم کی تمام حدیں عبور کر دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں