ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی یونٹیں بیسوں کی طرف واپس لوٹنا شروع ہو گئیں

روس نے کہا ہے کہ، فوجی مشقوں کے دوران فرائض مکمل کرنے والی بعض فوجی یونٹیں اپنی بیسوں کی طرف واپس لوٹنا شروع ہو گئی ہیں۔

روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جنوبی اور مغربی فوجی علاقوں کی بعض یونٹیں فوجی مشقوں میں اپنے فرائض کی تکمیل کے بعد متعلقہ بیسوں کی طرف واپس لوٹنا شروع ہو گئی ہیں۔

کوناشینکوف نے کہا ہے کہ یونٹوں نے زمینی راستوں اور ٹرین کے ذریعے واپسی کے لئے ضروری کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ تاہم بیلاروس کی فوجی مشقوں میں غیر ملکی فوجی اتاشیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ "اتحادی عزم۔2022” مشترکہ فوجی مشقوں میں 19 فروری کو حقیقی گولیوں کے ساتھ فائرنگ کی جائے گی”۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں