شمالی شام میں فرات شیلڈ اوربہارِ امن کے علاقوں میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 10 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گردوں کو وہ سزا مل رہی ہے جس کے وہ مستحق تھے۔ PKK/YPG سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد جنہوں نے فرات شیلڈ کے علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور 4 دہشت گرد جو بہارِ امن بہار کے علاقے پر حملہ کرنے کی تیاریوں میں مصرو تھے کو ہلاک کردیا گیا ہے۔