مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے عسقلان میں ایک کار بم دھماکے میں ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک اور 2دیگر زخمی ہو گئے۔ عبرانی چینل 14 کے مطابق واقعہ عسقلان میں یتزحاک بین زوی اسٹریٹ پر پیش آیا۔ قابض پولیس کا خیال ہے کہ یہ واقعہ یہودی جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تنازعات کا نتیجہ ہے۔ کارروائی میں شلوم الدمرانی نامی گینگ کی ایک اہم شخصیت کو نشانہ بنایا گیا اور ۔ دیگر 2زخمیوں کا تعلق بھی اسی گروہ سے تھا۔