ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان میری ملاقاتوں سے نہیں ، ملکی تباہی سے گھبرا گئے، شہباز شریف

لاہور: شہبازشریف پیشی کے بعد واپس جارہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر دیا‘ عمران خان کو گھبراہٹ ہماری سیاسی ملاقاتوں سے نہیں بلکہ ملکی تباہی سے ہے‘ پاکستان کی تاریخ میں کبھی مہنگائی اور بیروزگاری میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا اس دور حکومت میں ہوا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک پر اتنے قرضے چڑھ گئے ہیں کہ جس کی کوئی مثال ماضی میں موجود نہیں ہے‘ اس دور میں کرپشن کے بے پناہ اسکینڈلز سامنے آئے ہیں‘ گندم، چینی، ایل این جی کے اسکینڈلز میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے‘ ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے‘ یہ وہ واقعات ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو نیند نہیں آتی اور یہ حکمرانوں کی گھبراہٹ کی وجہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں