ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارپوریٹ چیلنج کپ،آڈیٹر جنرل اورپنجاب ٹیم کی فتح

لاہور(جسارت نیوز)ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن میں مزید دو رائونڈ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے یو سی ایس کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ یو سی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ امتیاز تارڑ 52، قاسم ملک34رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرے میچ میں پنجاب گروپ کی ٹیم نے زیتون گروپ کی ٹیم کو 39 رنز سے شکست دی۔ پنجاب گروپ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں زیتون گروپ کی ٹیم 154 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔ محمد عدیل50رنز بناکر نمایاں رہے،حافظ عثمان،فیضان مونی اور محسن ڈار نے3 ،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں