ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاحیات نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا کی درخواست مسترد

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا اور محفوظ شدہ فیصلے میں کہا گیا کہ طویل عرصے تک کمیشن اور کورٹ کے سامنے فیصل واوڈا تاخیر کرتے رہے، پٹیشنر کا اپنا کنڈکٹ اس کی نااہلی کا باعث بنا، افسوس کے ساتھ کہیں گے کہ اس کے نتائج کا وہ خود ذمے دار ہے، فیصل واوڈا نے شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے بھی انکار کیا، ان کی ذمے داری تھی کہ مجاز اتھارٹی سے دہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرکے اپنی نیک نیتی ثابت کرتے، نااہلی درخواست پر کارروائی سے بچنے کے لیے بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہوئے، کمیشن کی تحقیقات اور فیصل واوڈا کے طرز عمل سے ثابت ہوا کہ جمع کرایا گیا حلف نامہ جھوٹا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں