ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی کرکٹر مارنس لابوشین نے گھر میں انوکھی پچ بنالی

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر مارنس لابوشین نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیلئے گھر میں انوکھی پچ بنالی۔

دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کرکٹرز نے اسپن وکٹوں کے مطابق ٹریننگ شروع کر دی، دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین مارنس لابوشین نے بھی ٹریننگ کا منفرد طریقہ نکال لیا ہے۔مارنس لابوشین نے گھر میں گھومتی گیندوں کی پریکٹس کے لئے انوکھی پچ تیار کی ہے، انہوں نے پچ میں ربڑ کے میٹ پر ایلو مینیم اور دیگر شیٹس لگا دیں۔

آسٹریلوی بیٹر کا کہنا ہے کہ برصغیر میں پچز اسپن ہوتی ہیں سیدھی گیندوں پر کھلاڑی آئوٹ ہوتے ہیں ، میں نے ایسی پچ بنائی ہے جس پر اسپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس بھی ہوگی اور تفریح بھی ہوگی۔

مارنس لابو شین نے بتایا کہ اس پچ سے اسپن بھی مل رہی ہے اور سیم موومنٹ بھی آرہی ہے، میں نے اس پچ پر کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں