ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچا دی،100 افراد ہلاک

برازیل کے شہر پیٹروپولس میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

خبر کے مطابق، سیلابی ریلا گاڑیوں سمیت گھروں کا سامان بھی ساتھ بہا لے گیا، تودے گرنے سے متعدد سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

امدادی عملہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہا ہے، حکام نے ہلاکتوں کے بعد شہر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

برازیل کے صدر جائر بولسونارو، جو اس وقت روس کے دورے پر ہیں، نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزراء سے بات کی ہے اور متاثرین کو “فوری امداد” بھیجنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ریاستی شہری دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، 16 سو کے قریب سے زیادہ خاندان  اب تک بے گھر ہوچکے ہیں، جس میں یہ بھی کہا گیا کہ مرنے والوں میں کم از کم آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

فروری کے آغاز میں برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اورتودے گرنے کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے دو ڈیم بھی پھٹ گئے ، اور اس کے بعد ایک اندازے کے مطابق 63 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں