ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: پرانے کنویں میں گر کر 13 افراد ہلاک

بھارت میں خواتین اوربچوں سمیت 13 افراد کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، بھارتی ریاست اترپردیش کے دیہات کش نگرمیں شادی کی تقریب میں شریک 13 افراد کنویں میں گرکرہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ اور10سال کی لڑکی شامل ہیں۔

حکام کہا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد سلیب سے ڈھکے پرانے کنویں پربیٹھے تھے جووزن زیادہ ہونے کے باعث ٹوٹ گئی اورتمام افراد کنویں میں گرگئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کیا ہے اور 4 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں