ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر پاکستان سپر لیگ 7 سے دستبردار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے مزید میچز کھیلنے سے معذرت کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی جانب سے معاہدہ پورا نہیں کیا گیا۔

جیمز فالکنر نے کہا کہ میں تمام پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا گیا، اس لیے میں آخری دو میچ نہیں کھیل سکتا، میرے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ تضحیک آمیز تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان نے جمیز فالکنر کے معاملے پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ معاملہ پی سی بی کا ہے اسے دیکھ رہا ہے، ہم اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں