ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری مشقوں کا افتتاح کر دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری حملے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے لیس مشقوں کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ بیلاروس کے صدر لوکاشینکو بھی موجود تھے۔ مشقوں کے دوران ایک ہائپرسونک میزائل کا بھی تجربہ کیا جائے گا۔ ادھر مغربی ممالک کی جانب سے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ طاقت کے زور پر ملکی سرحدوں میں کسی بھی تبدیلی کی کوشش سے باز رہے ۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ روس کی ایک لاکھ سے زائد فوج یوکرائنی سرحد پر موجود ہے ۔

The post روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری مشقوں کا افتتاح کر دیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں