ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ڈرانز دنیا کے بہترین ڈرانز ہیں : سلچوق بائراکتار

بائیکار  ٹیکنالوجی کےمالک  سلچوق بائراکتار  نے کہا کہ ترکی کی طرف سے تیار کردہ ڈرانز   (UAV) دنیا کے  بہترین ڈرانز   ہیں۔

سلچوق بائراکتار   نے قطر  کے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں  عالمی سطح پر تعریف  پذیرائی حاصل کرنے والے مقامی  ڈرانز  UAVs اور SİHAs کا جائزہ  پیش  کیا لیا۔

شام کے شہر ادلب اور آذربائیجان قارا باغ  کے  علاقے میں ترک SİHAs کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، سلچوق بائراکتار   نے کہا کہ TB2s دنیا کی سب سے مشہور ڈرانز  ہیں اور 16 ممالک میں کام  کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  "TB2s 2ستائیس   گھنٹے تک ہوا میں رہ سکتے ہیں، سینکڑوں کلومیٹر کی رینج رکھتے ہیں، 130 کلوگرام وزن اٹھا سکتے ہیں، انتہائی حساس ذہین فوجی آلات سے لیس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کہ یورپی ممالک کے پاس ترکی کے مقابلے میں پلیٹ فارم نہیں ہیں، سلچوق بائراکتار  نے کہا کہ UAV صنعت کے شعبے میں  متحدہ امریکہ، چین اور اسرائیل بھی  موجود ہیں  لیکن ترکی اس میدان میں دنیا میں تین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے اس میدان میں غیر ملکی انحصار سے نجات حاصل کر لی ہے، سلچوق بائراکتار  نے مزید کہا کہ بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں پر کام جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں