ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جہانگیر ترین و شہباز شریف کی ملاقات کہاں ہوئی ، فیاض چوہان نے بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

نجی چینل کے مارننگ شو  میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائی۔

جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

فیاض چوہان نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کبھی بھی آل شریف اور شہباز شریف پر بھروسہ نہ کیجیے گا، جہانگیر ترین کو زندگی میں کبھی آل شریف سے خیر نہیں مل سکتا۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ شخص ہیں جن کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہی نہیں ہے، چوہدری نثار بھی فیصلہ کرنے کی قوت نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین حالات و واقعات کو دیکھ کر فیصلہ کریں، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، ان لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کہاں آئے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 15 ارکان اسمبلی پنجاب میں ہم سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں