ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالہیار کے شہری اتحاد نے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سر وسز کے گھر کے سامنے دھرنا دے دیا، 11 برسوں میں کو ئی بھی تر قیاتی کام نہیں کر وائے گئے آئندہ الیکشن میں ٹماٹروں اور انڈوں سے استقبال کر یں گے، صوبائی وزیر استعفا دے کر گھر جائیں، شہر ی اتحاد نے پی پی پی کے منتخب نمائندوں کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہو ئے اپنے جائز حقو ق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے پو لیس کی جانب سے مظاہر ین کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر ی اتحاد نے ضلع میں پی پی پی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے کوئی بھی تر قیاتی کام نہ کرانے اوربڑھتی ہوئی ناسور منشیات ،چوری، ڈکیتی بیامنی اورراہزنی کے خلاف ٹنڈوالہیار شہری اتحاد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکا لی گئی۔ ریلی میں شامل مظاہرین نے پی پی ایم پی اے و صوبائی وزیر سید ضیا عباس شاہ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دے کر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے شہری اتحاد کے کارکنان کو رضوی ہاؤس گیٹ پر روک لیا شہری اتحاد کا رضوی ہاؤس کے گیٹ پر احتجاج کرتے ہو ئے ریلی کی قیادت کرنے والے عمران نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آج ہماری ریلی ٹنڈوالہیار میں چوری بیامنی منشیات فروشی سول اسپتال میں سہولیات کے فقدان کے خلاف نکالی گئی ہے۔ ریلی میں شہریوں اور شہری اتحاد کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹنڈوالہیار کے شہری با شعور ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق کے لیے اپنے گھر وں سے نکل کر ثابت کر دیا ہے کہ پی پی پی کے نمائندوں نے عوام کے حقوق ہڑپ کر نے کے ساتھ ساتھ قومی دولت کو لوٹا ہے اور غر یب عوام اپنے بنیادوں حقو ق کے لیے در بدر ہیں شہر میں نہ سڑکیں ہیں اور نہ گلیوں میں روڈ تعمیر کیے جا سکے ہیں اور نہ صفائی و ستھرائی کا کو ئی نظام موجود ہے شہر میں منشیات کھلے عام فروخت ہو رہی ہے اور ملک وقوم کے معماروں کو منشیات کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے۔ شہر میں بیامنی سر چڑھ کر بول رہی کو ئی پر سان حال نہیں چوری اور ڈکیتی کی وارداتین دن ڈہاڑے رونما ہو رہی ہیں اور منتخب نمائندے چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ ضلع کے تعلیمی ادارے تباہ ہو چکے ہیں محکمہ صحت بھی تباہ ہو چکا ہے لیکن ہمارے ووٹ سے کامیاب ہو نے والے منتخب نمائندے عوام کی عزت نفس سے کھیل کر قومی اداروں کو تباہ کر نے کے ساتھ ساتھ ٹنڈوالہیار کو موئن جودڑو بنا دیا گیا ہے ٹنڈوالہیار جرائم و کرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، پی پی پی کے نمائندے اپنے ذاتی مفادات کے لیے تو لانگ مارچ کر سکتے ہیں لیکن عوام کو ان کو بنیادی حقو ق دینے کے لیے تیار نہیں اب ہمارا احتجاج بنیادی حقوق کے حصول کیلییجاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔