ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ،دونباس کی صورتحال پر غور

یوکرینی صدر ولو دیمیر زینسکی نے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں  سے ٹیلیفون رابطے میں دونباس کی کشیدہ صورت حال پر غور کیا ۔

زیلنسکی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میں نے صدر ماکروں کو دونباس کے محاذ پر ہونے والی پر تشدد جھڑپوں سے متعلق  تفصیلات فراہم کیں۔

یوکرینی صدر نے  فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ  اس محاذ پر ہوئی ہلاکتوں اور یوکرینی سیاست دان اور عالمی صحافی گولہ باری کی زد میں تھے جبکہ میں نے صدر ماکروں کے ساتھ  اس کشیدگی کو ختم کرنے کےلیے سیاسی و سفارتی مفاہمت کی کوششیں پر تبادلہ خیال کیا ۔

واضح رہے کہ  یوکرینی فوج کے مطابق،گزشتہ روز ہوئی گولہ باری کے نتیجے میں دو یوکرینی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں