ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"یوکرین بحران"پوٹن ۔بائیڈن مشروط ملاقات پر آمادہ ہو گئے

امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

 واضح رہے کہ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے فون پر دونوں رہنماؤں کو یہ تجویز دی تھی۔

فرانس کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کا انعقاد روس کے یوکرین پر حملہ نہ کرنے کی صورت میں ہی کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے یوکرین پر روسی حملہ نہ ہونے کی شرط پر روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات قبول کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف بھی اس جمعرات ملاقات کریں گے۔

فرانس کا کہنا ہے کہ بلنکن اور لاوروف امریکہ۔ روس اجلاس کا ایجنڈا طے کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں