اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت آبی مذاکرات یکم مارچ سے ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ نے کہا کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان تین روزہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت میں کروں گا جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازع آبی منصوبے زیر بحث آئیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں زیر تعمیر پکل ڈل،
لوئرکلنائی اور دیگر منصوبوں پر بات ہو گی، اس کے علاوہ مذاکرات میں پانی کے بروقت ڈیٹا کی فراہمی پر بھی گفتگو ہو گی۔