ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی گڈنیس ٹرین کے امدادی سازو سامان کو افغان حکام کے حوالے کردیا گیا

ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ ادارے  (AFAD) کے تعاون کے تحت، "گڈنیس ٹرین” کے طبی امدادی پیکجز، جو ترکی میں کچھ غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کے تعاون سے جمع کیا گیا تھا   افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت صحت کے سپرد کردیا گیا ہے۔

امدادی سازو سامان    بہم پہنچانے  کی  اس  تقریب  میں  کابل میں ترکی کے سفارت خانے کے انڈر سیکرٹری ایمرے مناو، طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر صحت حبیب اللہ آونزادے اور کابل میں ترکی کے بعض اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کابل میں ترک سفارت خانے کے انڈر سیکرٹری مناو نے کہا کہ ترک عوام  ماضی کی طرح  موجودہ دور  میں بھی افغان عوام کے ساتھ بھی کھڑے ہیں ۔

مناو نے بتایا کہ ترکی سے افغانستان بھیجی گئی "گڈنیس ٹرین” میں مختلف قسم کے امدادی سامان شامل ہیں اور کہا کہ وہ یہ امداد ملک کے 34 صوبوں تک پہنچائیں گے اور ان کا مقصد افغانستان کے ہر کونے میں لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ ان میں سے کچھ امداد وزارت صحت کو منتقل کرنا چاہتے ہیں، مناو نے کہا  کہ انہوں نے صحت کے اداروں میں استعمال کے لیے طبی امدادی سامان، بشمول بستر اور حفاظتی سامان، وزارت کو پہنچای دیا  ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر صحت آہونزادے نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی نے اس سے قبل بھی افغانستان کو مختلف شعبوں میں امداد فراہم کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ امداد جاری رکھی جائے۔آہونزادے نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترکی خاص طور پر کوویڈ 19 کے مریضوں اور منشیات کے عادی افراد کے علاج میں تعاون فراہم کرے ۔  انہوں نے کہا کہ  ترکی ایک مسلم اور دوست ملک ہے، اس لیے ہم  ترکی سے  دوسرے ممالک سے مزید تعاون کے متمنی ہیں ۔

گڈنیس ٹرین، جو 27 جنوری کو انقرہ سے روانہ ہوئی اور 750 ٹن انسانی امداد لے کر، 7 فروری کو ترکمانستان کی سرحد پر واقع ترگنڈی بارڈر گیٹ سے افغانستان میں داخل ہوئی۔

امدادی پیکجوں میں خوراک، سردیوں کے کپڑے، طبی سامان، وہیل چیئرز، کھلونے اور صحت کا سامان شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں