ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق ہاکی اولمپیئن سلیم شیروانی کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

لاہور:قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر ،اولمپیئن سلیم شیروانی کی اہلیہ کے انتقال پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ اور خازن پی ایچ ایف محمد اخلاق عثمانی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے تعزیتی پیغام میں کہا ھے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اولمپیئن سلیم شیروانی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں