ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کا کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہو رہا ،سید کاظم شاہ

ہنگورجہ( نمائندہ جسارت) سندھ میں کرپشن عروج پر ہے عوام کا کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار فنکشنل لیگ کے رہنماء اور سابق قومی اسمبلی کے رکن سید کاظم علی شاہ نے ایس ٹی پی کے رہنماء ڈاکٹر ذاکر حسین سولنگی کی قیادت میں ایس ٹی پی کے جانب سے منعقد یوم مادر وطن کے جلسے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُن کاکہنا تھا کہ عوام آنے والے بلدیاتی انتخاب کے لیے تیاریاں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کرنے کے دوران ایک وارڈ کو کئی حصوں میں تقسیم کر دیا ہے کہ عوام ووٹ دینے کے لیے اپنے پولنگ اسٹیشن سے دور جار کر ووٹ کاسٹ کرنے لیے تیار نہ ہو جائے اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے ابھی سے دھاندلیاں کرنے لیے سازشیں شروع کردیں عوام کو بیدار ہوناپڑے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں