ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا، انڈور شادی بیاہ کی تقریبات میں 500افراد کی حد مقرر کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کیلیے بھی وقت کی پابندی ختم کردی گئی، ہوٹل ، ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کیلیے ویکسی نیشن کے حامل افراد کو اجازت ہوگی۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے متعلق 80فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، لوگوں کو رش والی جگہ پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں