ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف ٹیسٹ کرکٹر میران بخش ۔(1907ء تا1991) تحریر

پاکستان کے ایک معروف ٹیسٹ کرکٹر میران بخش 20 اپریل 1907ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے یوں تو صرف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے مگر وہ کرکٹ کی تاریخ میں اس اعتبار سے ایک یادگار کھلاڑی بن گئے کہ انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 47 سال 284 دن کی عمر میں کھیلا تھا اور یوں وہ اپنا اولین ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ یہ ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1955ء سے یکم فروری 1955ء تک لاہور کے باغ جناح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ میران بخش نے اس ٹیسٹ میچ میں ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے ایک رن اسکور کیا اور 2 کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا۔ اس سے اگلے ٹیسٹ میچ میں جو پشاور میں کھیلا گیا، انہوں نے نہ کوئی رن اسکور کیا اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو آئوٹ کیا، یوں ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ میں ان کا اوسط اسکور ایک رن قرار پایا جبکہ بولنگ میں ان کا اوسط 57.5 رنز رہا۔ میران بخش پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 21 ویں کھلاڑی تھے۔ 21 فروری 1991ء کو میران بخش راولپنڈی ہی میں وفات پاگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں