ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوجام ،فنکشنل لیگ کے رہنما کے گھر ڈکیتی، قیمتی سامان لوٹ لیا

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما کے گھر ڈکیتی کی واردات گھر یلو کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ٹنڈوجام میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں سے عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق اوڈ کالونی ٹنڈوجام کے رہائشی فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما عبدالستار گورڑ اوڈ کے گھر ان کے مطابق چار ہتھیار بند افراد نے داخل ہو کر انہیں اور ان کے گھر والوں کو یر غمال بنا لیا جب انہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تو انہوں نے نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے گھر میں موجودڈھائی لاکھ روپے اور چار تولہ سونا اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے اور باہر سے ان کے گھر کو بند کر گئے ان کے شور مچانے پر محلے والوں نے ان کا دروازہ کھولا جب انہیں ڈکیتی کیا علم ہوا تو انہوں نے احتجاج کیا اور ٹنڈوجام پولیس میں رپورٹ درج کرائی ۔ایس ایچ او کاشف گاڈھئی نے انہیں اطمینان دلایا کہ وہ جلد مجرموں کو گرفتار کرلیں گے جبکہ لوگوں کا کہنا تھا کہ شہر میں یہ تیسری واردات ہے لیکن آج تک کوئی مجرم گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے ہم شدید پریشانی کا شکار ہیں نہ ہمارے گھر محفوظ ہیں اور نہ روڑ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمشنر حیدرآباد ایس ایس پی حیدرآباد نوٹس لے کر ہمیں جان ومال کا تحفظ فراہم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں