ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی، بجلی مہنگی کرنے کی تجویز کیخلاف قرارداد جمع

لاہور (آن لائن) بجلی کی قیمتوں میں 6روپے سے زائد فی یونٹ اضافے کی تجویز کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 6روپیسے زائدفی یونٹ اضافہ کی تجویز بے یارو مددگار فاقہ کش عوام پر بہت بڑا ظلم ہے۔ عوام پر مہنگائی کے ڈراو ن حملوں کا تسلسل نہ رک سکا ۔بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، مہنگائی، بے روزگاری تاریخ کی بلند
ترین سطح پر ہے۔ حکومت کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی مستقبل کی منصوبہ بندی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کی شدیدمذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز واپس لے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں