ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرناٹک میں ہندو مسلم فسادات کا خدشہ‘ انتہاپسند وں کا مسلح ہوکر گشت

بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب سے متعلق تنازع کے بعد شہر شیوا موگا میں مسلم کش فسادات کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسندوں کے جھتے گلی گلی مارچ کرنے لگے۔ انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں پر پتھراؤ کیا اور کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکن کو نامعلوم افرادنے چاقو کے وار کرکے قتل کیا تھا،جس کے بعد انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو قتل کا ذمہ دار قرار دے کر اشتعال انگیزی کا آغاز کردیا ۔ کرناٹک کے ریاستی وزیر نے مسلمانوں کوغنڈہ قرار دے کر ہندوؤں کو مزید بھڑکایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی کے باوجود انتہا پسند سڑکوں پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں