ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات میں ڈرون طیاروں پر پابندی میں توسیع

امارات (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ڈرون طیاروں سمیت تمام فضائی کھیلوں پر پابندی میں توسیع کردی۔ اماراتی وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق فضائی کھیلوں اور ڈرون پرپابندی غیرمعینہ مدت تک رہے گی ،جب کہ خصوصی منصوبوں پرکام کے لیے ڈرون کے استعمال پرپیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پرکم از کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال کی سزا ہوگی۔ یاد رہے کہ اماراتی دارالحکومت پر 17 جنوری کوحوثی باغیوں نے ڈرون سے حملے کیے تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں