حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے 25 فروری بروز جمعہ بھائی خان چاڑی اور اس کے گردونواح میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دی جارہی ہے جبکہ بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبدالطیف شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں، سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان، نائب صدر شاہد راجپوت،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ،پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر، کوآرڈینیٹر انیق راجپوت ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی محمد حنیف شیخ، افتخار بیگ،سہیل خان، محمد شفیع،ایسوسی ایسٹ سیکرٹری محمد ہارون، فرحت عباس، محمد شہباز خان، طاہر احمد، محمد حنیف عباسی، محمد یوسف شیخ، وقاس شیخ، وقار شیخ، محمد رفیق انصاری، محمد ندیم، نجب احمد،سفیان احمد صدیقی، مرزا منصور بیگ، حسن شیخ و دیگر نے علاقے میں آگاہی مہم شروع کرتے ہوئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقے کو سرسبز اور صحت مند بنانے کے لیے ضروری ہے کہ شجر کاری کی جائے،ہر گھر کم از کم ایک پودا لگائے اور اس کی نگہداشت بھی کرے تاکہ ہمارا ملک ہرا بھرا پاکستان اور سرسبز وشاداب حیدرآباد بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے محلے،گلیوں کو اپنے گھروں کی طرح صاف ستھرا رکھیں،آگاہی مہم کے سلسلے میں وال چاکنگ اور پودے لگانے کی جگہوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔