ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی ٹھگ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں، علی زیدی

شہرقائد میں 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں 11 ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے،وفاقی وزیر برائے بحری امور
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ سیاسی ٹھگ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ پورے سندھ، خصوصا کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں خطرناک حد تک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں 11 ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے، دوسری طرف بلاول اور انکے ابو بے معنی کوششوں میں مصروف ہیں، سیاسی ٹھگ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں