ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیگال میں ترک چانسلری دفتر کی عمارت کا افتتاح صدر ایردوان کے ہاتھوں

افریقہ کے دورے کی ایک کڑی  کے طور پر سینیگال میں اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے، صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاکار میں ترک سفارت خانے کی چانسری عمارت کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب  سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں سینیگال کے بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے لیے ترک کمپنیوں کے تعاون پر فخر ہے اور سینیگال ترکی کے لیے ایک غیر معمولی مقام کا حامل ہے۔

جناب صدر نے بتایا   کہ”ہم افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں، ہم اپنے تعلقات کو ایک قدم اور آگے لے جا رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے ڈاکار سفارت خانے کا چانسلری دفتر اس حوالے سے اہم کام سر انجام دے۔اس عمارت کو جمہوریہ ترکی کے فن تعمیر کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔‘‘

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ سینیگال کے ساتھ مضبوط تعاون جاری ہے اور تجارتی حجم 1 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا، صدر ایردوان نے کہا:”ہمارا سفارت خانہ دنیا کے مثالی سفارت خانوں میں سے ایک بن گیا ہے۔یہ  دفتر ترک شہریوں کے لیے باعث  فخر ہے۔

ایردوان نے اس کمپنی کا شکریہ ادا کیا جس نے افریقہ میں بہت سے منصوبوں پر عمل درآمد کیا اور ان تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریکارڈ وقت میں چانسلری کی عمارت کی تعمیر کو مکمل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں