ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوجام پریس کلب کا اجلاس، پریس پر پابندی قبول نہیں ، اورنگزیب بھٹو

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پریس کلب ٹنڈو جام کا اہم اجلاس صدر کی صدرات میں منعقد پریس آرڈینس بد ترین امریت کی نشانی ہے پریس پر کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔ پریس کلب ٹنڈوجام میں پریس کے صدر اورنگ زیب بھٹو جنر سیکرٹری مستنصر حسین جمالی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سنیئر صحافی علی محمد جمالی اختر آرائیں سلیم کے کے راو حامد گوہرمشتاق مگسی جیند بھٹی سجاول خادم حسین لاکھو آصف گشکوری سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر اورنگ زیب بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پریس پر پابندی لگا کر اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہے انھوں نے کہا جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار آئی اس نے صحافیوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے وہ احسان بھول گئی ہے کہ وہ پریس کی وجہ سے ہی برسر اقتدار آئی ہے انھوں نے کہا ہم اس آرڈینس کو مسترد کرتے ہیں اگر حکمرانوں نے پریس پر پابندی لگائی تو پھر حکومت کی امریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں