ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے میانمر کی کمپنی پر پابندی عائدکردی

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے میانمر میں تیل اور گیس کی ایک سرکاری کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی ۔ یہ کمپنی میانمر کی فوجی حکومت کے لیے فنڈنگ کا ایک بڑا ذریعہ رہی ہے۔ یورپی یونین نے میانمر کے 22 عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان افسران کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے مزاحمت کاروں پر طاقت کے استعمال کی مذمت کی گئی۔ واضح رہے کہ میانمر کی فوج نے فروری 2021 ء میں جمہوری طور پر منتخب حکومت سے اقتدار چھین لیا تھا۔ بڑے پیمانے پر پر امن مظاہروں پر کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے بعد اب میانمر کی فوجی حکومت کو مسلح مزاحمت کا سامنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں