ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین، ریزور فوجیوں کو ڈیوٹی پر طلب کرنے والے حکم نامے پر صدر زیلینسکی نے دستخط کر دیے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ریزرو فوجیوں کو غیر معمولی حالات میں ڈیوٹی پر بلانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے کہا کہ فی الحال ہمیں متحرک ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ فوج کو تقویت دینا ضروری ہے، اور اسی وجہ سے انہوں نے ریزرو فوجیوں کو ڈیوٹی پر بلانے کے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔

نومبر 2021 میں یوکرین میں منظور ہونے والا یہ قانون ریزروفوجیوں کو "خصوصی ادوار کے دوران” اعلانِ جنگ کیے بغیر فوج میں خدمات ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن  کی کے کل کے  فیصلے کے بعد یوکیرین نے  یہ اقدام اٹھایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں