ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہم سیاسی پیشرفت، ق لیگ اپوزیشن کیساتھ مل گئی، زرداری اور پرویز الٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ اتفاق بلاول ہاؤس لاہور میں پی پی اور ق لیگ کے قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔

ق لیگ کی جانب سے وفد میں طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین اور راسخ الٰہی شامل تھے۔

ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طے کیا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آصف زرداری اور چودھری پرویز الٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی قیادتوں نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کا بھی اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں