حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بدین کے شہرٹنڈو غلام علی کی رہائشی ساجدہ زوجہ منیر پنہورنے اپنے والد شہزاد مکرانی اور والدہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا شوہر تھرپارکر شادی میں گیا ہوا تھا ،رات کو میں گھر میں اکیلی تھی اس دوران 2 رشتہ دارصالح پنہور اوراس کے ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنایا ،میرے شوہر نے ملزمان کے ساتھ 10 لاکھ کے عوض فیصلہ کرلیا جبکہ مجھے بے گناہ گھر میں قید کردیا اس دوران میری 7 ماہ کی بچی بھی ہلاک ہوگئی ۔ایس ایس پی بدین ودیگر سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لیں ملزمان کو گرفتار اور مجھے انصاف دیاجائے ۔