قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر دریائے نیل کے پانی کی رنگت میں اچانک تبدیلی نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دریائے نیل کا پانی گدلا ہونے سے شہریوںکو آبی آلودگی کے خدشات نے گھیر لیا ہے۔ دریائے نیل کو ملک میں پینے کے پانی کا مرکزی ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔مصر میں آبی وسائل کے وزیر محمد عبدالعاطی کے مطابق گدلے پن کا تعلق سیلابی پانی کی نکاسی کے نظام سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی کا گدلا پن چند روز میں ختم ہو جائے گا۔