ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا کرائے دار گرفتار

 لاہور: پنجاب کے علاقے شیرا کوٹ میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیرا کوٹ پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرلیا، جو بچی کا پڑوسی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بچی کو بہانے سے کمرے میں لے کر گیا، جس کے بعد والدین اُسے تلاش کرتے ہوئے بالائی منزل پر واقع کمرے میں پہنچے تو وہاں ملزم بچی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

مزید پڑھیں: رائے ونڈ میں نوکری کا جھانسہ دے کر 3 افراد خاتون سے مبینہ زیادتی، ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی

والدین نے بتایا کہ ملزم ابراہیم بھی مکان کے بالائی پورشن پر کرایہ پر رہائش پذیر ہے۔ والدین کی شکات پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، معصوم بچوں، خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں