ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا ، وزیر اعظم نے ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا اور امریکی سرحد پر ایک ہفتے سے جاری ٹرکوں کی ناکا بندی کی وجہ سے نافذ ایمرجنسی کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں اب یہ بحران ختم ہو چکا ہے۔ ’فریڈم کانوائے‘ نامی اس تحریک کے تحت ٹرک ڈرائیوروں اور کورونا اقدامات کے خلاف احتجاج کے حامیوں نے کئی ہفتوں دارالحکومت اور امریکا جانے والی سرحدی گزرگاہوں کو بند کر رکھا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں، پولیس نے مظاہرین کی ناکا بندیوں کو ختم کیا ، جس میں بعض اوقات طاقت کا استعمال بھی کیا گیا۔ حکومتی کورونا ضوابط کے مخالفین کے احتجاج کے باعث جسٹن ٹروڈو نے ہنگامی قوانین نافذ کر دیے تھے۔دوسری جانب کینیڈا کے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج سے متاثرہوکر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھی ’پیپلز کانوائے‘ کے نام سے احتجاج شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کیلیفورنیا میں ٹرک ڈرائیوروں نے ریلی نکالی،جس میں حکومت کی جانب سے ویکسین پروگرام کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران اعلان کیا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی تک مارچ کریں گے۔ یاد رہے کہ کینیڈا میں احتجاج کے بعد نیوزی لینڈ، بلجیم ، فرانس اور نیدرلینڈز میں احتجاج ہوا تھا۔

The post کینیڈا ، وزیر اعظم نے ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں