ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

220 امریکی دانشوروں نے اسرائیل کا بائیکاٹ کردیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) 14 لاطینی امریکی ممالک کے 220 دانشوروں نے اسرائیلی تعلیمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کی پالیسی کی مذمت کی اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا مرتکب قرار دیا۔ کولمبیا میں بی ڈی ایس انٹرنیشنل موومنٹ مہم کے دوران 220 پروفیسروں اور لیکچرار نے اسرائیل کے خلاف مہم پر دستخط کیے۔ دستخط کنندگان نے عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست سے کسی قسم کی فنڈنگ حاصل کرنے سے انکار کریں گے ۔ اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں میں اسرائیل سے کسی بھی طرح کے وظائف وصول کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔ دانشوروں نے اپنے مشترکہ بیان میں لاطینی امریکا کی یونیورسٹیوں سے اسرائیلی شراکت داروں اورصہیونی حکومت کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی اپیل بھی کی۔ اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے عالمی تحریک کی برازیلی شاخ کے ایک کارکن فیبیو بوسکو نے کہا کہ اسرائیل کے بائیکاٹ میں 220 لاطینی امریکی ماہرین تعلیم کا شامل ہونا ، نسل پرستی میں ملوث تعلیمی اداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس سے صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں