ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی سندھ کو حق نہیں مل سکتا”

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی سندھ کو اس کا حق نہیں مل سکتا۔

اسد عمر نے لکھا ہے کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،  زراعت کے لیے زرخیز زمین بھی ہے، سندھ کے پاس دریا، ساحل سمندر، بندرگاہ، پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی، مالیاتی اور تجارتی شہر کراچی سب ہونے کے باوجود بھی عوام پریشان حال ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا اسلام آباد کے عوام بھی دیکھ رہے ہیں کہ کپتان دن رات محنت، دیانت اور خودداری سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کر رہاہے، اس لئے باقی پاکستان کی طرح سندھ بھی جلد ترقی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں