ماسکو(صباح نیوز)روس کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصاویر شئیرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر روسی شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ریگولیٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی شہریوں اور ملک کے وسیع تر مفاد میں لگائی گئی ہے۔نیٹ بلاکس پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پر نظر رکھنے والوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس میں ٹوئٹر پر مکمل یا قریب قریب پابندی ہے۔ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کی گئی ہے۔