ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے اسٹیل مل کے ورکروں سے روزگار چھینا ہے، بلاول زرداری

کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان نے روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن خان صاحب نے اسٹیل مل کے ورکروں سے روزگار چھینا ہے۔بھٹو صاحب نے اس مل کا بنیاد رکھا تھا۔ اسٹیل مل ملک دفاعی ضروریات کے لئے بھی اہم ہے۔

بلاو ل نے کہا کہ بھٹو کے دور حکومت سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسٹیل مل کا تحفظ کیا ہے۔کہتے ہیں اسٹیل مل کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں ۔مل کی گیس خود بند کرتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں مل سے فائدہ نہیں ہورہا ہے۔ایک وزیر اور رہنما نے وعدہ کیا تھا کہ اسٹل بند ہوئی تو وہ گھر جاکربیٹھیں گے۔ عمران خان نے روزگار دینے کے بجائے دس ہزار لوگوں سے روزگار چھیناہے۔

انہوں نے کہا کہ عمرا خان کا ہر وعدہ جھوٹا ہے ، ہم اس مل کو چلائیں گے اور یہ مل ملک کی معیشت چلائے گی۔ موجود حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں