ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیف میں روس کے حملوں کے دوران ایک اپارٹمنٹ میزائل کا نشانہ بنا

روسی فوج   کی دارالحکومت  کیف میں  داخل ہونے کی کوشش کے  دوران  ایک سول  عمارت پر میزائل آن لگا جس سے دو شہری ہلاک ہو گئے

روسی اور یوکرینی فوجیوں کے درمیان 3 روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جو کہ  کیف کے اطراف زور پکڑتی جارہی ہیں۔

کیف کے لوبانووسکی کوارٹر میں ایک کثیر المنزلہ اپارٹمنٹ، جہاں وقتاً فوقتاً دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، میزائل کا نشانہ بنا ہے۔ جس کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کہنا ہے کہ کیف نے ایک اور رات روسی فوجی دستوں کے حملوں  تلے گزاری ہے

"ہم دنیا بھر سے روس کوتنہا چھوڑنے کی اپیل کرتے ہیں، اپنے  اپنے ممالک سے روسی سفیروں کو نکال دیں، روس کے خلاف تیل کی پابندیاں لگائیں اور روسی معیشت کو تباہ کر دیں۔ جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو روکیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں