ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول کا مارچ عوامی نہیں بلکہ ذاتی مفاد مارچ ہے، علی زیدی

کراچی:پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ بلاول نے جوتے پڑنے کے ڈر سے پہلے ہی بدین میں دکانیں بند کروا دیں تھیں، بلاول کا مارچ عوامی مارچ نہیں بلکہ ذاتی مفاد مارچ ہے۔

علی زیدی  نے بلاول زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کا مارچ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کے مترادف ہے، بلاول نے بدین والوں کو کراچی کے منصوبے گنوائے، بلاول یہ بتائیں کہ انہوں نے اب تک بدین کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہاکہ بلاول نے بدین کو نظر انداز کر کے اپنی ہارکا بدلا لیا ہے، بدین کے باشعور عوام عام انتخابات میں زرداری مافیا کو مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اپنے والد کی کرپشن بچانے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، زرداری مافیا کے مقدر میں اب ٹھوکریں کھانا ہی لکھا ہے،  اپنے ذاتی مفاد کی خاطر عام عوام کا نقصان کیا گیا، بلاول کا مارچ عوامی مارچ نہیں بلکہ ذاتی مفاد مارچ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول کے مارچ میں سندھ کے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے، 2023  کے بعد بلاول کو سندھ میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں