ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی طیاروں کیلئے یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد

برسلز: یورپ نے روسی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی سربراہ نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد روسی پروازوں کے یورپ کی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سربراہ یورپی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کے زیر کنٹرول، رجسٹرڈ اور اس کے زیر ملکیت طیاروں کے یورپی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ روس کے نجی طیاروں سمیت کسی بھی قسم کی پروازوں کو یورپی زمین پر اترنے یا پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ روسی طیاروں کو برطانیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ یورپی کمیشن کے اعلان سے پہلے ہی یورپی ممالک نے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا۔

دوسری جانب یورپی کمیشن کے اعلان کے بعد روس کی سب سے بڑی ائیرلائن نے یورپ کے لیے اپنی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں