ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلیکٹڈ مغرور حکمران جلد بھاگنے پر مجبور ہوں گے،  ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی: ایڈمنسٹریٹرکراچی،مشیرقانون وترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، مغرور حکمران جلد بھاگنے پر مجبور ہوں گے۔

 مرتضی وہاب کا کہنا ثھاکہ بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کو دیکھ کر نیازی سرکار نے بھی گھبرانا شروع کردیا ہے،لانگ مارچ سے ملکی سمت کا تعین ہوگا۔ عوامی دبائو کی وجہ سے ممکنہ طور پر سلیکٹڈ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں سلیکٹڈ وزیراعظم کوئی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

ترجمان نے م‍زید کہا کہ عوام بدترین مہنگائی کا شکار ہیں، عوام نے ریلیف پیکجز سمیت نااہل پی ٹی آئی حکومت کو مسترد کردیا ہے۔ یہ بلاول بھٹو اور عوام کی جیت ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ مغرور حکمران جلد بھاگنے پر مجبور ہوں گے۔ آپ عوام اپنے محبوب قائد بلاول بھٹو کے ساتھ رہیں منزل ہمیں ملکر رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں