ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کے سینکڑوں فوجی گرفتار کر لیے گئے ہیں:روس

روسی فوج کا کہنا ہے کہ  گزشتہ جمعرات سے یوکرین میں جاری عسکری مداخلت کے دوران اب تک 471 یوکرینی فوجی گرفتار کیے جا چکے ہیں جب کہ تقریباﹰ ایک ہزار مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق، ماسکو کے فوجی دستے اب تک یوکرین کے گیارہ لڑاکا ڈرونز، 223 ٹینک اور زمین پر کھڑے 28 طیارے تباہ کر چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے مشرق میں دونباس کے علاقے میں علیحدگی پسندوں نے بارہ کلومیٹر کے فاصلے تک پیش قدمی کی ہے۔

ان روسی دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں